Saturday, April 20, 2024

امریکا کا چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ موخر

امریکا کا چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ موخر
February 25, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہونے لگے ،امریکا نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ موخر کردیا ۔ دنیا کی دو اہم طاقتوں کےدرمیان معاشی کشیدگی کم ہونےلگی، امریکانےچینی مصنوعات پر مزیدٹیرف لگانےکا فیصلہ موخرکردیا، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےفیصلےکااعلان بھی کردیا۔ اپنے ٹویٹرپیغام میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا کہناتھاکہ ٹیکنالوجی، زراعت اور کرنسی سمیت بیشترمسائل سےمتعلق دونوں ممالک کےدرمیان جاری بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اس لیےوہ آئندہ ماہ سے چین پر لگائی جانیوالی مزیدمعاشی پابندیوں کافیصلہ موخرکرتے ہیں۔ امریکی صدر کا مزیدکہناتھاکہ وہ چین کیساتھ معاشی مذاکرات پر حتمی بات چیت کیلئے خود چینی صدر سےملاقات بھی کریں گے۔ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزیدٹیرف لگانےکااعلان کیاگیاتھا۔ جس پریکم مارچ سے عمل درآمد ہوناتھا۔