Saturday, May 4, 2024

امریکا کا چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے اضافی محصولات لگانے کا اعلان

امریکا کا چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے اضافی محصولات لگانے کا اعلان
May 10, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ امریکا نے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے اضافی محصولات لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ جو بظاہر خاتمےکی جانب بڑھ رہی تھی، ایک بار پھر اچانک شدت اختیار کر گئی۔ امریکی ادارہ برائے کسٹم اینڈ سرحدی تحفظ نے چین سے آنے والی پانچ ہزار سات سو برآمد اشیا پر 25 فیصداضافی محصولات عائد کر دیئے۔ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کےمطابق چین کی دو سو ارب مالیت کی ان اشیا پر محصولات کا نفاذ آج سے شروع ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ تجارتی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نےاعلان کیا تھا کہ چین پر جمعہ سے 200 ارب ڈالرز کے محصولات عائد کئے جائیں گے۔ دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ ’کوئی بھی دباؤ‘ برداشت نہیں کرے گا۔ امریکا اور چین پہلے ہی ایک دوسرے پر اربوں ڈالر کے اضافی محصولات عائد کر چکے ہیں۔ اگر دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین تجارتی جنگ ختم نہ ہوئی تو اس سےعالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔