Monday, May 13, 2024

امریکا کا چین کو فلپائن اور تائیوان میں جارحانہ اقدامات پر سخت ردعمل کا اشارہ

امریکا کا چین کو فلپائن اور تائیوان میں جارحانہ اقدامات پر سخت ردعمل کا اشارہ
April 9, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا کی دو سپر پاورز پھر آمنے سامنے آ گئیں۔ امریکا نے چین کو فلپائن اور تائیوان میں جارحانہ اقدامات پر سخت ردعمل کا اشارہ دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ خطے میں چین کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ فلپائن کی مسلح افواج، عوامی جہازوں یا طیاروں پر حملے کو جارحانہ اقدام تصور کیا جائے گا۔ بحیرہ جنوبی چین اور بحرالکاہل میں فلپائن کے خلاف کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ تائیوان میں لوگوں کی سلامتی اور نظام کو خطرے میں ڈالنے کی مزاحمت کریں گے۔ فلپائن کیساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت امریکا اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

بحیرہ جنوبی چین میں مختلف جزائر پر ملکیت کے حوالے سے امریکا اور اتحادی ممالک کا چین کیساتھ دیرینہ تنازع ہے۔