Tuesday, April 23, 2024

امریکا کا پاک بھارت وزراء خارجہ ملاقات کا خیر مقدم

امریکا کا پاک بھارت وزراء خارجہ ملاقات کا خیر مقدم
September 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے بھی پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کا خیرمقدم کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے کہا کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ کی ملاقات کی خبروں نے پورے دنیا کی نظریں اپنی طرف مبذول کروالی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاک بھارت وزرا خارجہ کی ملاقات کا امریکا نے بھی  خیر مقدم کر دیا۔ پریس پریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی خبر دونوں ممالک کے شہریوں کیلئے بہت شاندار ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کا جواب دیا تھا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کے موقع پر دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ملاقات پر زور دیا تھا۔