Saturday, May 18, 2024

امریکا کا مہنگا ترین گھر خریدار کی راہ تکنے لگا

امریکا کا مہنگا ترین گھر خریدار کی راہ تکنے لگا
January 22, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) بارہ بیڈرومز، سینما گھر، اسپورٹس کاریں، پچاسی فٹ لمبا سوئمنگ پول اور گالف کورس سے مزین امریکا کا مہنگا ترین گھر ابھی تک خریدار کی راہ تک رہا ہے۔ اس گھر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً پونے تین ارب روپے بنتے ہیں۔

اس گھرکی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کا ایک کمرہ صرف مٹھائیوں کے لیے مختص ہے جسے دیکھ کر منہ میں پانی بھرآتا ہے۔ اڑتیس ہزار سکوائر فٹ پر پھیلے اس چار منزلہ گھر میں تین کچن ہیں اور یہ ایک عدد ہیلی پیڈ سے بھی آراستہ ہے۔ اس مہنگے ترین گھر کو بی اے ایم لگژری گروپ کے پراپرٹی ڈویلپر بروس میکائوسکی نے تیار کیا ہے۔