Saturday, April 27, 2024

امریکا کا ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی آن لائن کانفرنس کا فیصلہ

امریکا کا ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی آن لائن کانفرنس کا فیصلہ
March 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی آن لائن کانفرنس کا فیصلہ کرلیا۔امریکی صدرجوبائیڈن نے 40 ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دیدی۔

امریکی صدر نے چینی، روسی، ترک، اماراتی اور کوریائی سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق عالمی کانفرنس آئندہ ماہ 22-23 اپریل کو واشنگٹن کی میزبانی میں ہوگی۔ کانفرنس میں ترک صدر طیب ایردوآن بھی حصہ لیں گے۔