Saturday, May 11, 2024

امریکا کا قطر کے ذریعے افغانستان میں ’انٹرسٹ سیکشن‘ قائم کرنے کا فیصلہ

امریکا کا قطر کے ذریعے افغانستان میں ’انٹرسٹ سیکشن‘ قائم کرنے کا فیصلہ
November 13, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے قطر کے ذریعے افغانستان میں ’انٹرسٹ سیکشن‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور قطری وزرائے خارجہ نے واشنگٹن میں معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ معاہدے کے تحت قطر افغانستان میں امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا امریکی مفادات کے تحفظ کے معاہدہ کیلئے قطری قیادت کے مشکور ہیں۔