Saturday, April 20, 2024

امریکا کا فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات اور پناہ گزینوں کی امداد بحال کرنے کا اعلان

امریکا کا فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات اور پناہ گزینوں کی امداد بحال کرنے کا اعلان
January 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات اور پناہ گزینوں کی امداد بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ملز نے سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں بائیڈن کے فلسطین کے حوالے سے نقطہ نظر کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں کی اپنی ریاست کی جائز خواہش کی حمایت میں ہی اسرائیل کی جمہوری اور یہودی ریاست راز مضمر ہے۔ امریکا اس مسئلے پر باہمی رضامندی سے کئے گئے دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا۔ امن کسی بھی ریاست پر تھوپا نہیں جا سکتا اور مستقل حل کیلئے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی شمولیت ضروری ہے۔ ان مقاصد کے حل کیلئے امریکی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سے بامقصد تعلقات استوار کرے گی۔