Friday, April 19, 2024

امریکا کا فلسطین کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان

امریکا کا فلسطین کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان
May 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے فلسطین کے لیے امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

امریکا نے فلسطین میں تعمیر نو کے لئے 360 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔ ان میں سے اڑتیس ملین ڈالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ اور مغربی پٹی کو مہیا کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کے تحت 75 ملین ڈالر فلسطینی عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ خطے میں تشدد کے تدارک کے لئے بھی 10 ملین ڈالر رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب پہلے یورپی ملک آئر لینڈ نے اسرائیل کو قابض ریاست قرار دے دیا۔ آئرش پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سچ بتانا ہوگا کہ اسرائیل نے فلسطین کا جبری الحاق کیا ہوا ہے۔ کئی ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین کے جھنڈے والے ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔