Friday, May 17, 2024

امریکا کا عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں پر فضائی حملہ

امریکا کا عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں پر فضائی حملہ
December 30, 2019
واشنگٹن  ( 92 نیوز)  امریکانے  عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں پر فضائی بمباری کی ، اعلیٰ سکیورٹی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دیتے ہوئے فضائی کارروائی کو کامیاب قراردیا، جنگجوؤں کیخلاف مزید آپشنز پر بھی اعتماد میں لیا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایف 15 لڑاکا طیاروں نے عراق میں 3 جبکہ شام میں 2 مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ جنگجو تنظیم کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مقامی ملیشیا حشد الشعبی کے مطابق امریکی بمباری سے 25 جنگجو مارے گئے۔ مرنے والوں میں  کتائب حزب اللہ کے متعدد کمانڈرز بھی شامل تھے ، پینٹاگون کے چیف ترجمان  نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر بڑھتے ہوئے راکٹ حملوں کو امریکی بمباری کی وجہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو مزید فضائی حملوں سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔