Sunday, September 8, 2024

امریکا کا صدر بننے کا خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نانا بن گئے

امریکا کا صدر بننے کا خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نانا بن گئے
March 28, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی صدارت کا خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نانا بن گئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اس خبر کا اعلان ارب پتی پراپرٹی ٹائیکون ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور بچے کی ماں ایوانکا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا۔ ایوانکا اپنے والد ٹرمپ کی پہلی بیوی سے ہیں۔ ٹرمپ نے چیکوسلواکیہ سے تعلق رکھنے والی ایوانا سے 1977ءمیں شادی کی تھی اور پھر 1992ءمیں طلاق دے دی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے 2009ءمیں یہودی تاجر جیئرڈ کوشنر سے شادی کرنے کے لیے یہودی مذہب اختیار کرلیا تھا۔ نومولود تھیوڈور جیمز کی اس سے قبل چار سالہ بہن اربیلا روز اور دو سالہ بھائی جوزف فریڈرک ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں یہودی بچوں کے پاس اسرائیلی شہریت ہے۔ اگر یہ بات درست ہے تو انتخابات میں جیت کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جو کسی اسرائیلی بچے کے نانا ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں اسرائیل حامی لابی کے ارکان سے خطاب میں اسرائیلی ریاست کا بھرپور خیال رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمیشہ یہودی ریاست رہے گی اور اسرائیل سے ان کو شدید محبت ہے۔ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ ivanka baby