Saturday, May 11, 2024

امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواست پر فوج بھیجنے کا اعلان

امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواست پر فوج بھیجنے کا اعلان
September 21, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواست پر وہاں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا، وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہوگی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بولے کہ فوجی اہلکاروں کی تعداد سیکڑوں میں ہوگی،، اضافی طور پر ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جائے گا۔ تعیناتی سے متعلق تفصیلات کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔