Thursday, April 18, 2024

امریکا کا روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کا عندیہ

امریکا کا روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کا عندیہ
October 27, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کا عندیہ دے دیا۔ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو دو ہزار انیس کے پہلے ہفتے میں واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے۔ جان بولٹن نے یہ بات  جارجیا کے دورے پر ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ یہ واضح نہیں کہ پوٹن نے امریکا کی جانب سے اس دعوت کو قبول کیا ہے یا نہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ روسی صدر پوٹن اور ان کے ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ گیارہ نومبرکو پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں بھی ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ چند روز قبل کہہ چکے ہیں کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکا کے مفاد میں ہیں۔