Tuesday, April 23, 2024

امریکا کا بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ پر غور

امریکا کا بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ پر غور
November 19, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) چین اور امریکی صدر کی طویل ورچوئل ملاقات تلخیاں کم نہ کر سکی۔ امریکا نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر غور کی تصدیق کر دی۔ بائیکاٹ کی صورت میں امریکی وفد چین نہیں جائے گا۔ صرف کھلاڑی شرکت کریں گے۔

سرمائی اولمپکس کا آغاز آئندہ برس 4 فروری سے ہو گا۔