Friday, May 17, 2024

امریکا کا بھارت کو ایف 16 کی معلومات فراہم کرنے سے انکار

امریکا کا بھارت کو ایف 16 کی معلومات فراہم کرنے سے انکار
April 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) امریکا کا بھارت کو ایف 16 کی معلومات فراہم کرنے سے انکار ایک بار پھر بھارتی رسوائی کا سبب بن گیا۔ بھارت نے امریکا سے ایف 16 فائٹر جہازوں کی معلومات شیئر کرنے کی درخواست کی تھی جسے امریکا کی جانب سے یکسر مسترد کر دیا گیا  اور کہا گیا کہ یہ پاکستان اور امریکا کا معاملہ ہے ۔ امریکی عہدیدار کے مطابق بھارت نے ایف 16 طیارہ مار گرانے کے  کوئی ثبوت نہین دیے ، وہی ثبوت دیکھے جو میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔

پاکستان ائیرفورس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے 27 فروری کو بھارتی طیارہ مار گرایا تھا ، بھارت نے کارروائی میں ایف 16 کے استعمال  کا شور مچایا تھا ، امریکی میگزین نے بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ پاکستان نے 27 فروری کی صبح  بھارت کو پہلا سرپرائز دیا تھا ، پاکستانی ائیر فورس نے دشمن کے دو لڑاکا طیارے مارے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اللہ اکبر ، پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ائیر فورس نے دو انڈین طیارے پاکستانی حدود میں مار ے ، ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر جب کہ دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ بھارت نے تو رات کے اندھیرے میں چھپ کر دراندازی کی کوشش کی اور صرف پے لوڈ گرا کر بھاگ گیا  ، لیکن پاک فوج نے  بھارت کو پہلے ہی بتا دیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نےواشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے رد عمل کا انتظار کرے ۔ پاکستانی فورسز نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے بعد میں انسانی ہمدردی کے تحت بھارت کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے بعد بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا کہ  آپ ہمارے ملک میں آ سکتے ہیں تو ہم بھی آپ کے ملک میں جا کر کارروائی کر سکتے ہیں ، جو ہتھیار آپ کے پاس ہیں  وہی ہمارے پاس بھی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جواب دینا ہماری مجبوری بن چکی تھی ، لیکن ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم مہینوں میں ختم ہونا تھی مگر اسے سالوں لگ گئے ، ضروری ہے یہاں ہم عقل اور حکمت استعمال کریں،بھارت سے کہتا ہوں عقلمندی دکھانا ہو گی۔