Friday, March 29, 2024

امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ

امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ
September 27, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا کو بھارت کی جانب سے پابندیان ہٹانے کیلئے تیزکارروائی کی اُمید ہے۔ ایلس ویلز نے بھارت کو پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے تمام افراد کو رہا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں جبکہ بھارت نے ہمیشہ بیرونی کردار کی مخالفت کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بدستور سڑکیں سنسان ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی کے چپہ چپہ پر صرف بھارتی فوجی دندناتے پھرتے ہیں۔ مسلسل کرفیو اور پابندیوں نے کشمیری معیشت کو بے انتہاء نقصان پہنچایا ہے۔ بی بی سی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 5 اگست سے کشمیر کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔