Thursday, March 28, 2024

امریکا کا ایران کو اسرائیلی تجارتی جہاز پر حملے کا جواب دینے کا اعلان

امریکا کا ایران کو اسرائیلی تجارتی جہاز پر حملے کا جواب دینے کا اعلان
August 3, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے ایران کو اسرائیلی تجارتی جہاز پر حملے کا جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے اتحادیوں سے ملکر ایران کو حملے کا جواب ضرور دیں گے۔ ایران نے جہاز کوڈرون سے نشانہ بنایا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ۔ تجارتی جہاز پر حملے کی مذمت اور ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ تہران نے ابھی تک جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔