Friday, April 26, 2024

امریکا کا افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوج نکالنے کا اعلان

امریکا کا افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوج نکالنے کا اعلان
July 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

18 سال بعد ایک اور جنگ کا خاتمہ ہونے لگا۔ افغانستان کے بعد امریکا کا عراق سے بھی فوج نکالنے کا اعلان سامنے آیا۔ واشنگٹن اور بغداد کے درمیان جنگی مشن کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن سے عراقی وزیراعظم  مصطفی الخادمی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

صدر جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور عراق کے درمیان سیکورٹی تعاون جاری رہے گا۔ داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں اس سال کے آخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔ اب امریکا عراق کو عسکری معاونت کی فراہمی تک محدود رہے گا۔

معاہدے کے مطابق امریکا 2021 کے اختتام تک اپنی فوجیں عراق سے نکال لے گا۔ اس سے قبل امریکا نے  سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے 20 سال بعد افغانستان سے انخلا شروع کر دیا ہے۔