Saturday, May 18, 2024

امریکا کا افغانستان سے متعلق مشروط سفارت کاری اپنانے کا فیصلہ

امریکا کا افغانستان سے متعلق مشروط سفارت کاری اپنانے کا فیصلہ
August 23, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان سے متعلق مشروط سفارت کاری اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں پاکستان کی حمایت افغانستان کے حوالے سے اسلام آباد کی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ پاکستان نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو امریکا کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں۔

امریکا کی پاکستان کو کبھی دھمکیاں تو کبھی ڈومور کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی رہا ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہو گا۔ امریکا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ امریکا کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پربھی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ ٹلرسن کہتے ہیں پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں