Friday, April 19, 2024

امریکا کا افغانستان سے شہریوں کے انخلاء پر پاکستان سے اظہار تشکر

امریکا کا افغانستان سے شہریوں کے انخلاء پر پاکستان سے اظہار تشکر
October 26, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے افغانستان سے شہریوں کے انخلاء پر پاکستان سے تشکر کا اظہار کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا پاکستان نے امریکی شہریوں، افغانوں کے انخلاء میں بھرپور مدد کی۔ پاکستان اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ معاونت جاری رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی مدد اور علاقائی استحکام کے لیے امریکا اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔