Saturday, May 11, 2024

امریکا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے متبادل منصوبہ بنانے کا خواہاں

امریکا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے متبادل منصوبہ بنانے کا خواہاں
March 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے متبادل منصوبہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے بورس جانسن کو ٹیلی فون پر مشترکہ انفراسٹرکچر کی تیاری کی تجویز دی۔

امریکی صدر نے برطانوی وزیر اعظم کو جمہوری ممالک کا مشترکہ انفراسٹرکچر بنانے کی تجویز دی ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ بورس جانسن سے کہا ہے دنیا بھر کی کمیونٹیز کی مدد کیلئے مشترکہ انفراسٹرکچر بنانا چاہئے۔