Friday, March 29, 2024

امریکا چین تجارتی جنگ میں جیت امریکا کی ہی ہو گی ، مائیک پومپیو

امریکا چین تجارتی جنگ میں جیت امریکا کی ہی ہو گی ، مائیک پومپیو
September 24, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا چین تجارتی جنگ میں جیت امریکا کی ہی ہو گی۔ ٹرمپ حکومت نے ایک ہی وقت میں کئی محاذ کھول لیے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکا میں ٹرمپ مخالفین پر بھی چڑھائی کردی۔ اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چین تجارتی جنگ میں جیت  ہماری ہو گی۔ مزید اقدامات کر کے چین کو راہ راست پر لے آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا کو غیر ملکی عناصر سے سخت خطرات لاحق ہیں۔ امریکی صدر ایران معاملے پر بہتری کیلئے کسی سے بھی بات کر نے کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ٹرمپ کی حمایت کریں یا عہدے چھوڑ دیں۔