Friday, April 26, 2024

امریکا : پولیس گردی میں سیاہ فام ادھیڑ عمر خاتون اور نوجوان ہلاک

امریکا : پولیس گردی میں سیاہ فام ادھیڑ عمر خاتون اور نوجوان ہلاک
December 27, 2015
شکاگو(ویب ڈیسک)امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس گردی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ،پچپن برس کی سیاہ فام خاتون اور انیس برس کے طالب علم کو شکاگو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پچپن  برس کی سیاہ فام  خاتون جو پانچ بچوں کی ماں ہے،پولیس نے گولی مار کرہلاک کردیا،جبکہ دوسری طرف  کالج کے انیس برس کے سیاہ فام  طالب علم کو شکاگو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ امریکا میں یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا جب سیاہ فام پولیس گردی کا نشانہ بنے ہوں،چند ماہ قبل بھی پورے بالٹی مور میں  اسی بات پرمظاہرے  ہوئےاور نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ شکاگو پولیس ماضی میں بھی سیاہ فاموں کو قتل کرچکی ہے ,ہر قتل کے بعد پولیس کوئی نہ کوئی وجہ دے کر جان چھڑوالیتی ہے۔