Saturday, April 20, 2024

امریکا نےایرانی انقلابی گارڈز کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا ، نوٹیفکیشن جاری ‏

امریکا نےایرانی انقلابی گارڈز کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا ، نوٹیفکیشن جاری ‏
April 16, 2019

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکااور ایران کے مابین کشیدگی مزید بڑھ گئی ، امریکا نے ایرانی انقلابی گارڈزباقاعدہ طورپردہشتگردتنظیم قرار دیتے ہوئے  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاسداران انقلاب ایران کےبیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کی نگران ہے۔ملک کا بینک کاری نظام اورشپنگ کی صنعتیں بھی اس کے کنٹرول میں ہیں۔

امریکا نئی پابندیوں کےتحت ایران کےخلاف کاروبارکرنے والی یورپی  کمپنیوں کےخلاف کارروائی کرسکے گا ،نوٹیفکیشن کےتحت پاسداران انقلاب سےلین دین کرنےوالےامریکی کو20 سال تک قیدکی سزاسنائی جاسکتی ہے ۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتےایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کااعلان کیاتھا۔