Thursday, May 9, 2024

امریکا نے یورپی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کر دئیے

امریکا نے یورپی مصنوعات پر نئے محصولات عائد کر دئیے
October 19, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے یورپی مصنوعات پر سات اعشاریہ پانچ بلین ڈالر کے نئے محصولات عائد کر دئیے ہیں۔ یورپی یونین نے امریکی اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے زیتون، پنیر اور دیگر یورپی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کر دئیے ہیں۔ واشنگٹن نے یہ اقدام گزشتہ ماہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ایئر بس تنازعے پر اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اٹھایا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے نئے ٹیرف کے نفاذ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ای یو ٹریڈ کمشنر  سیِسیلیا مالسٹروم کا کہنا تھا کہ یورپ کے پاس جوابی ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ خدشہ ہے کہ اس پیش رفت سے امریکا اور یورپی یونین کے مابین اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ سیاسی تعلقات بھی خراب ہو جائیں گے۔