Thursday, April 25, 2024

امریکا نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا

امریکا نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا
July 22, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور چین کے تعلقات مزید بگڑ گئے۔ امریکا نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے اورمتعلقہ سفارتی اہلکاروں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے قونصلیٹ بند کرنے کے مطالبے کو جارحانہ اقدامات میں غیرمعمولی اضافہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اپنا غلط فیصلہ فوری واپس لے ورنہ چین بھی مناسب اور ضروری رد عمل دے گا۔