Friday, May 10, 2024

امریکا نے کورونا پھیلنے کا الزام ایک بار پھر چین پر دھردیا

امریکا نے کورونا پھیلنے کا الزام ایک بار پھر چین پر دھردیا
August 29, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کیسے پھیلا؟، امریکا نے ایک بار پھر الزام چین پر لگا دیا۔ چین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کون؟ امریکا اور چین کے درمیان نئی لفظی جنگ شروع ہوئی، امریکی انٹیلی جنس کورونا کے پھیلاؤ کا واضح تعین کرنے میں ناکام رہی تاہم رپورٹ میں چین پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔

امریکا میں چینی سفارتخانے نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کو سائنسی طور پر ناقابل اعتباد دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

چین نے قرار دیا کہ امریکی رپورٹ بالکل ایسی ہے جیسے لانڈری پاؤڈرکی ٹیوب کو کیمیائی ہتھیاروں کا جواز بنا کر عراق پر حملہ کیا گیا
اور سفید ہیلمٹ پہنے لوگوں کو شام کے نیوکلئیر سائنسدان ظاہر کیا۔

دوسری طرف امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی نے پر اعتماد طور پر اندازہ لگایا تھا کہ وائرس لیب سے انسانوں میں منتقل ہوا، یہ وائرس حیاتیاتی طور پر تیار نہیں کیا گیا،اور نہ چینی سائنسدانوں کو اس وائرس کا پہلے سے علم تھا۔