Saturday, May 11, 2024

امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
September 11, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر نئی پابندیاں عائد کردیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے مفتی نور ولی کے تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور ولی پاکستان میں کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سانحہ نائن الیون کی برسی پر ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈرجاری کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر نئی پابندیاں عائد کردیں جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نور ولی محسود پر بھی نئی پابندیاں لگاتے ہوئے اسکے تمام اثاثے منجمد کردئیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور ولی  پاکستان میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے ،اس لیے اس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے  داعش ،فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس،ایران کے انقلابی گارڈز  اور ان سے منسلک بعض شخصیات پر بھی نئی پابندیاں لگادیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حکومت امریکی عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، دنیا بھر میں معصوم شہریوں کی جانیں لینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، امریکا ان دہشت گردوں کو بے نقاب کرکے تنہا کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔