Thursday, April 25, 2024

امریکا نے چینی کمپنیوں پر پابندی میں توسیع کر دی

امریکا نے چینی کمپنیوں پر پابندی میں توسیع کر دی
June 4, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) چین کے ساتھ محاذ آرائی میں جوبائیڈن بھی اپنے پیشرو ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے لگے۔ امریکا نے چینی کمپنیوں پر پابندی میں توسیع کر دی۔

جوبائیڈن نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ بلیک لسٹ کمپنیوں کی تعداد بھی 48 سے بڑھا کر 59 کر دی۔ حکم نامہ کے مطابق چین کے دفاعی اور جاسوسی سیکٹرز سے تعلق پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں۔ کچھ کمپنیاں جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں چینی حکومت کی معاون ہیں۔ امریکی شہری ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گے۔ پرانی سرمایہ کاری ختم کرنے کیلئے ایک سال کا وقت ہو گا۔