Friday, April 19, 2024

امریکا نے چین کے مسافر طیاروں کے امریکا داخلے پر پابندی لگا دی

امریکا نے چین کے مسافر طیاروں کے امریکا داخلے پر پابندی لگا دی
June 4, 2020

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے  چین کے مسافر طیاروں کے امریکاداخلے پرپابندی  لگا دی ، چینی مسافر طیاروں کو 16جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے اقدام  امریکی مسافر طیاروں کو بیجنگ میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر اٹھایا، پابندی کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین پر دباؤ ڈالنا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فیصلے کا اطلاق ایئر چائنا،چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کارپوریشن،چائنا سدرن ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز ہولڈنگ پر ہوگا۔