Wednesday, May 1, 2024

امریکا نے پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

امریکا نے پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا
January 19, 2018

واشنگٹن (92نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

شدید کشیدگی کا شکار پاک امریکا تعلقات میں واشنگٹن کے وار جاری۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ہیدر نوریٹ پریس کانفرنس میں بھارت کی زبان بولتی نظر آئیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کو قربان کرنے کا اعتراف کرنے کے بجائے امریکا نے پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہتی ہیں پاکستان کوانسداد دہشت کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستانی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، پاک امریکا تعلقات مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان سے کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

ہیدر نوریٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کے حوالے سے تمام امریکی اداروں کا ایک ہی موقف ہے، ایلس ویلز امریکی حکام کا کونسا پیغام لے کر پاکستان گئی ہیں اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی۔