Sunday, May 19, 2024

امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کو دیا گیا ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا

امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کو دیا گیا ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا
May 31, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کو دیا گیا ٹیکس استثنیٰ ختم کر دیا۔ اب پاکستانی سفارتکاروں کو امریکا منتقلی اور دیگر اشیاء پر ٹیکس دینا ہو گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے تعینات 20 کے قریب سفارتکار ٹرمپ انتطامیہ کے فیصلے سے متاثر ہوں گے اور انہیں اب رہائش، خوراک ،ایئر لائنز، گیس اور یوٹیلٹی ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس استثناء کے خاتمے کا فیصلہ 20 مئی کو کیا گیا جس کے بعد پاکستانی سفارتکاروں کو چھوٹ کیلئے جاری کردہ کارڈز واپس کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کو ٹیکس استثناء نہیں دیتا۔