Friday, May 17, 2024

امریکا نے پاکستان کیلئے مزید 75 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا

امریکا نے پاکستان کیلئے مزید 75 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا
May 8, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکا نے پاکستان کیلئے مزید 75 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا، 50 لاکھ ڈالرز احساس ہنگامی نقد پروگرام کیلئے مختص جبکہ 25 لاکھ ڈالرز غذائیت کی شدید کمی کا شکار بچوں پر خرچ ہونگے۔

امریکی ناظم الامور پال جونز نے ویڈیو پیغام میں کہا  امداد میں سے 50 لاکھ ڈالر احساس ہنگامی نقد پروگرام کیلئے مختص جب کہ  25 لاکھ ڈالر غذائیت کی شدید کمی کا شکار بچوں پر خرچ کیا جائے گا۔  امریکا نے پاکستان کو ترجیحی ملک قرار دیکر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے فنڈز فراہم کیے۔

پال جونز کا کہنا تھا کہ ہمیں  مشترکہ طور پر کورونا وبا سے تنزلی کا شکار کمزور افراد کو ہر ممکن تحفظ دینا ہے،  کورونا وبا سے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے پرخلوص معاونت کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں مربوط مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا تھا ہم ملکر کورونا وائرس کو شکست، اپنی خوشحالی، آزادی کی ازسرنو تعمیر کریں گے۔