Friday, April 26, 2024

امریکا نے پاکستان کی امداد پر مزید پابندیوں کا بل منظور کر لیا، امداد حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے مشروط

امریکا نے پاکستان کی امداد پر مزید پابندیوں کا بل منظور کر لیا، امداد حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی سے مشروط
May 20, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی امداد کے شرائط مزید سخت کر دی ہیں۔ امداد کے لئے امریکی انتظامیہ کو تصدیق کرنا ہو گی کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ ایوان نمائندگان نے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن بل منظور کر لیا۔ اس بل کے تحت پاکستان کے لئے چار سو پچاس ملین ڈالر کی فوجی امداد کیلئے شرائط مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ اب امریکی محکمہ دفاع کو تصدیق کرنی ہو گی کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائی کر رہا ہے۔ اس سے پہلے امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لئے بھی یہ شرط عائد کی تھی کہ پاکستان ان طیاروں کے لئے نمام رقم خود فراہم کرے گا۔