Saturday, April 20, 2024

امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی فہرست سے استثنیٰ دیدیا

امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی فہرست سے استثنیٰ دیدیا
December 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور کامیابی سامنے آ گئی۔ امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ۔ استثنیٰ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا۔ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان کو فراہم کردہ استثنیٰ کے تحت کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ استثنیٰ امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادیوں کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کر دیا تھا اور جیوری کی ساکھ اورغیرجانبداری پر سوالات اٹھائےتھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا پاکستان ایک کثیر مذہبی معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ساتھ رہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکا کو اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور کہا تھا انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیرمیں خلاف ورزیاں نظرنہیں آرہیں۔ پاکستان کو کسی ملک سے اقلیتوں کے تحفظ کا درس لینے کی ضرورت نہیں۔