Wednesday, May 1, 2024

امریکا نے پاکستان کو 125 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی

امریکا نے پاکستان کو 125 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی
July 27, 2019

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے پاکستان کو 125 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق رقم ایف 16 طیاروں کی تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ کیلئے منظور کی گئی۔

پاکستان کی ایماندار قیادت کی پر خلوص کاوشوں نے دنیا کی سپر پاور امریکا کو بھی وطن عزیز کا موقف تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا۔ کپتان کے کامیاب دورے سے پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت  ملی ہے۔ سپورٹ فراہم کرنےکا  اعلان امریکی محکمہ خارجہ اور دفاعی سیکورٹی تعاون ایجنسی نے بیک وقت کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایف سولہ طیاروں کے پرزے اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فراہمی سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے سپورٹ کی فراہمی کی منظور دے کر بل کانگریس کے پاس بھجوا دیا گیا ہے وہاں سے منظوری ملنے کے بعد رقم پاکستان کو مہیا کر دی جائے گی۔