Tuesday, April 16, 2024

امریکا نے مشرق وسطیٰ کو غیرایٹمی خطہ بنانے کیلئے کانفرنس بلانے کی تجویز رد کر دی، تجویز عرب ممالک نے دی، اسرائیل کی مخالفت

امریکا نے مشرق وسطیٰ کو غیرایٹمی خطہ بنانے کیلئے کانفرنس بلانے کی تجویز رد کر دی، تجویز عرب ممالک نے دی، اسرائیل کی مخالفت
May 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا اور اس کے اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطہ قائم کرنے کیلئے کانفرنس بلانے سے انکار کر دیا ہے جس سے ایٹمی عدم توسیع کے مذاکرات ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس میں ایک سو پچاس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ کانفرنس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ روکنا ہے لیکن این پی ٹی کے آئندہ پانچ سالہ ایکشن پلان کے حتمی دستاویز کے بارے میں مذاکرات اس وقت ناکام ہو گئے جب عرب ممالک نے مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کیلئے آئندہ برس مارچ میں کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا لیکن اسرائیل نے مصر اور عرب ممالک کی تجویز کی مخالفت کر دی۔ امریکا نے بھی اسرائیل کی حمایت کی اور امریکی مندوب نے کہا عرب ممالک کی تجویز اس کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کا مؤقف تھا کہ مجوزہ غیرایٹمی خطے کا قیام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تمام متعلقہ فریق رضامند نہ ہوں، ان کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھا۔ اسرائیل این پی ٹی کا رکن نہیں لیکن اسے غیراعلانیہ ایٹمی ملک سمجھا جاتا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی تجویز کی مخالفت کی ہے۔