Friday, April 26, 2024

امریکا نے ”لیڈی لبرٹی“ کا یادگاری طلائی سکہ جاری کر دیا

امریکا نے ”لیڈی لبرٹی“ کا یادگاری طلائی سکہ جاری کر دیا
January 16, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا نے پہلی بار سکے پر آزادی کی سیاہ فام دیوی کی تصویر لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ پہلی بار ایسا یادگاری طلائی سکہ جاری کر رہا ہے جس پر ”لیڈی لبرٹی“ کو سیاہ فام دکھایا گیا ہے اور اس کے سر پر ستاروں کا تاج ہے۔ چوبیس قیراط کے اس سکے کا وزن اٹھائیس گرام ہے اور قیمت سو ڈالر رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی محکمہ ٹکسال اپنے قیام کی 225ویں سالگرہ منا رہا ہے جس کی خوشی میں لیڈی لبرٹی کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔