Sunday, April 28, 2024

امریکا نے فرانس اور برطانیہ سے مل کر شام پر حملہ کر دیا

امریکا نے فرانس اور برطانیہ سے مل کر شام پر حملہ کر دیا
April 14, 2018
واشنگٹن (92 نیوز)  خانہ جنگی کے شکارشام میں ایک اور جنگ چھڑ گئی ۔ امریکا نے اپنے اتحادی ممالک فرانس اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام میں کئی اہداف پر بم برسا دیئے۔ طیاروں کی گھن گرج سے آسمان گونج اٹھا۔ حملوں میں کئی مقامات  پر تباہی پھیل گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق شام پرحملہ رات کے 4 بجے کیا گیا۔ حملوں میں دمشق میں سائنسی تحقیقاتی ادارے اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان تنصیبات کے مقامات کی نشاندہی اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے کی۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سےٹیلی ویژن خطاب میں شام پرحملے کا اعلان کیا جس کے بعد فرانسیسی اور امریکی طیاروں نے بم برسائے ۔ حملہ ہوتے ہی دمشق میں جنگ  کے سائرن بجنے لگے جس سے شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ان کی فضائیہ میزائل حملوں کا کامیابی سے دفاع کر رہی ہے۔ دمشق پر برسائے گئے میزائلوں میں سے تیرہ کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔