Friday, April 26, 2024

امریکا نے طالبان امیر ملا اختر منصور پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی

امریکا نے طالبان امیر ملا اختر منصور پر ڈرون حملے کی تصدیق کر دی
May 22, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے طالبان کے امیر ملا اختر منصور کیخلاف ڈرون حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم انہوں نے ملا منصور کی ہلاکت کے بارے میں کوئی قیاس آرائی کرنے سے انکار کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ڈرون حملے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے اپنے ٹویٹ میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مزید محفوظ کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ امریکی محکمہ خار جہ کے عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کو اس کارروائی سے مطلع کر دیا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ اطلاع حملے سے پہلے دی گئی یا بعد میں۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو طالبان کی صفوں میں مزید انتشار پیدا ہو سکتا ہے اور ان کے افغان امن عمل میں شرکت پر آمادگی کیلئے دباو¿ بڑھ جائیگا۔ دوسری طرف ملا منصور کے انتہائی قریب طالبان کمانڈر نے ملا منصور کی ہلاکت کی تردیدکی ہے۔