Friday, March 29, 2024

امریکا نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی

امریکا نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی
September 14, 2019
واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکا نے شمالی کوریا کے 3 ہیکنگ گروپس پر پابندی لگادی۔ تینوں گروپس وائرس کے ذریعے بین الاقوامی بینکوں اور ان کے صارفین کے اکائونٹس سے آن لائن تاوان وصول کررہے تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے پابندی کی زد میں آنے والے تینوں گروپس بیلو نوروف، اینڈرائل اور لازارز شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی آر جی بی کے زیر سرپرستی کام کر رہے تھے جو پہلے ہی امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کا شکار ہے۔ اب امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے بعدمذکورہ گروپس سے کسی بھی قسم کا لین دین قابل گرفت ہوگا۔