Friday, April 26, 2024

امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار دے دیا

امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار دے دیا
November 21, 2017

نیو یارک (92 نیوز) امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم بہت پہلے اٹھا لینا چاہیے تھا۔ شمالی کوریا دہشت گردی کو فروغ دینے والی ریاست ہے اور اس کا ایٹمی میزائل پروگرام عالمی دہشت گردی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار عالمی دہشت گردی کو فروغ دیا۔
امریکی صدر نے اس موقع پراعلان کیا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل پروگرام کو روکنے کے لئے مزید سخت پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔