Thursday, May 2, 2024

امریکا نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا

امریکا نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا
May 7, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے  شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کر دیا۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر ایک دفعہ پھر تشویش کا اظہار کر دیا۔

امریکہ نے شمالی کوریا کے تین اعلیٰ عہدیداروں پر نئی پابندیاں لگادیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے اپنے ایک بیان میں شمالی کوریا کےایک لاکھ افراد کو سیاسی قیدی بنا کر رکھنے کے عمل کو قابل مذمت  قرار دے دیا۔ مورگن آرٹیگس نے شمالی کوریا کےان لوگوں کی تعریف کی جوریاستی مظالم کو منظرعام پر لا رہے ہیں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان  نے عالمی برادری کہ اس بات کی بھی یاد دہانی کروائی  کہ امریکا  ہمیشہ ان کی توجہ اس طراف مبزول کرواتا رہا ہے۔