Monday, September 16, 2024

امریکا نے سعودی عرب کو 1.5 ارب ڈالر کے جنگی سامان بیچنے کی منظوری دیدی

امریکا نے سعودی عرب کو 1.5 ارب ڈالر کے جنگی سامان بیچنے کی منظوری دیدی
August 10, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب کو ڈیڑھ ارب ڈالر کے ٹینک اور دوسرے ہتھیار اور جنگی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ اس ڈیل کے تحت امریکا سعودی عرب کوایک سو تیس ٹینک اور دوسرے آلات فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کو فروخت کیے جانے والے جنگی سامان میں ایک سو تیس ابرام ٹینک، بیس آرمرڈ ریکوری وہیکلز اور دیگر آلات شامل ہیں۔ سعودی بری فوج کے لیے سازو سامان کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب سعودی فوج یمن کے دارالحکومت صنعا سے حوثی باغیوں کو نکالنے کے لیے اتحادی افواج کی قیادت کررہی ہے۔ سمندر پار غیرملکی اسلحے کی فروخت کی نگرانی کرنے والے امریکی دفاعی تعاون کی ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے خطے میں امریکی شراکت دار ملک کے ساتھ ساتھ خود امریکی قومی سلامتی میں بھی مدد ملے گی۔