Thursday, May 2, 2024

امریکا نے روس سے شام بارے وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کردیا

امریکا نے روس سے شام بارے وعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کردیا
May 1, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے روس کو شام کے علاقے ادلب میں دراندازی سے باز رہنے اور شام میں امن قائم کرنے کیلئے کیے گئےوعدوں کی پاسداری کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ  کی ترجمان مارگن آرٹیکس نے میڈیا  کو بتایا کہ روس کی جانب سےادلب میں کسی قسم کی دراندازی سے خطے کے امن میں خلل پڑے گا۔

شام کے شہر رقہ میں دو دھماکے ، 8افراد ہلاک

امریکا نے  شام کی حکومت اور روس کو جنگی صورت حال سے بچنے کیلئے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنےکا مشورہ دیا ،  اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے شامی حکومت اور روس کو شورش زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کیلئے بھی کہا۔