Monday, May 20, 2024

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ڈالی ، وزیرخارجہ

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ڈالی ، وزیرخارجہ
October 6, 2017

واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا اگر سمجھتا ہے کہ پاکستان میں کسی جگہ دہشتگرد ہیں تو وہ نشاندہی کرے ہم کارروائی کریں گے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں امریکی صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جو قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اس کی پوری دنیا میں کوئی مثال ملتی ہے نہ ان کامقابلہ کسی بھی اور ملک سے کیا جاسکتا ہے۔ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں رکاوٹ ڈالی۔
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردوں کے مقامات کی نشاندہی کرے ہم کارروائی کریں گے۔ ملا اختر منصور پرحملہ امن بات چیت کوسبوتاژکرنے کے لیےتھا۔ پاکستان کو نا صرف امریکا بلکہ طالبان سےبھی اعتماد کی کمی کاسامنا ہے۔ صرف پاکستان کومورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔
ڈرون حملےمیں لیڈر کی موت کے بعد سےافغان طالبان پر پاکستان کا اثر کم ہوا۔ شاید ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات ستر سال پرانے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے دل اوریکسوئی سےدہشت گردوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔ صرف پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔