Thursday, September 19, 2024

امریکا نے دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کیلئے سمندری ڈرون تیار کرلئے

امریکا نے دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کیلئے سمندری ڈرون تیار کرلئے
April 1, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکا نے دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کے لیے سمندری ڈرون تیار کرلئے ،، سمندری ڈرون کا ایک بیڑا  دوہزار اٹھارہ میں امریکی نیوی میں شامل کر لیا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق پینٹاگان آج کل پانی کے ڈرون کی تیاری میں مصروف ہے ۔۔ریسرچ ایجنسی  ڈی اے آر پی اے کے مطابق سٹیلتھ آبدوزوں سے پریشان امریکا سمندر کے اندر چھپی دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کے لیے جلد خودمختارسمندری ڈرون لانچ کررہا ہے، یہ  سمندری ڈرون کئی ہزار کلومیٹر تک سمندر میں دشمن کی آبدوزوں کو ڈھونڈنے کے لیے سفر کر سکتے ہیں۔ ۔ان ڈرونز کے ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں اور ڈرونز کا یک بیڑا  دوہزار اٹھارہ میں امریکی نیوی میں شامل کر لیا جائے گا ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پانی  کے اندر چلنے والی خاموش آبدوزیں شپنگ انڈسٹری کے لیے  خطرہ بنتی جارہی ہیں ،،تاہم پینٹاگان نے ابھی یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ بغیر پائلٹ سمندری ڈرون اسلحہ سےبھی لیس ہوں گے یا نہیں۔