Friday, May 10, 2024

امریکا نے جنوبی سوڈان کے دو سینئر وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے جنوبی سوڈان کے دو سینئر وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں
December 17, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا نے جنوبی سوڈان کے دو سینئر وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں، وزیر برائے امور کابینہ مارٹن ایلیا لومورو اور وزیر دفاع کُوعول منیانگ جُوک شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے دونوں وزرا کو ملک کے دیرینہ تنازع کو طول دینے میں کردار پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے، وزرا نے امن عمل میں رکاوٹیں ڈال کر اسےلٹکائے رکھا۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان نے 2011 میں مرکزی سوڈان سے آزادی حاصل کی تھی جس کے دو سال بعد ہی نوزائیدہ مملکت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو گیا تھا۔ خانہ جنگی کے آغاز سے اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد ہلاک اور لاکھوں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔۔