Friday, April 26, 2024

امریکا نے جرمنی سے فوج کا انخلا ملتوی کر دیا

امریکا نے جرمنی سے فوج کا انخلا ملتوی کر دیا
February 4, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے جرمنی سے فوج کا انخلا ملتوی کر دیا۔ نئی امریکی انتظامیہ نے ٹرمپ دور کے منصوبے پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن ٹرمپ دور کے تمام منصوبوں کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جرمنی سے 12 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا۔ 6 ہزار کو بیلجئم، بقیہ 6 ہزار کو امریکا واپس بھیجا جانا تھا۔

اس کے قبل نیٹو نے بھی افواج مئی کے بعد افغانستان میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پہلے امریکا نے امن معاہدے پر نظر ثانی کا اعلان کیا اور پھر نیٹو نے بھی افغانستان سے مکمل انخلا نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ نیٹو حکام کا کہنا تھا کہ اپریل کے آخر میں مکمل انخلا نہیں ہو گا۔ اتحادی افواج مئی کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔ نیٹو نے موقف اختیار کیا تھا کہ امن معاہدے میں انخلا کی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔ امریکا میں نئی انتظامیہ کے آنے سے افغان پالیسی میں تبدیلی آئے گی۔