Thursday, April 18, 2024

امریکا نے ترکی کو فائٹر جیٹ پروگرام سے باضابطہ طور پر علیحدہ کردیا

امریکا نے ترکی کو فائٹر جیٹ پروگرام سے باضابطہ طور پر علیحدہ کردیا
July 18, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے روسی ایس فور ہنڈرڈ ڈیفنس سسٹم خریدنے پر ترکی کو ایف تھرٹی فائیو سٹیلتھ فائٹر جیٹ پروگرام  سے باہر کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی سسٹم کی خریداری کافیصلہ ایف 35پروگرام  میں ترکی کی مزید شمولیت کوناممکن بناتا ہے۔ بتایا گیا کہ  ترکی گزشتہ 65 برسوں سے  نیٹو  کا اتحادی ہے تاہم اِس کی جانب سے  روسی ایئر ڈیفنس سسٹم کی  خریداری  نیٹو کیساتھ وعدے کی خلاف ورزی ہے ۔ اس سب کے باوجود  امریکا ترکی کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ دوسری جانب انقرہ حکومت نے ایف تھرٹی فائیو پروگرام سے نکالے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اِسے غیر منصفانہ عمل قرار دیا ہے ۔